رحیم یارخان میں مبینہ پولیس مقابلہ، متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا
رحیم یار خان: (دنیا نیوز) رحیم یارخان کے علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ نیک احمد عرف کالا گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments