چیئرمین پی سی بی کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات، کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا
دبئی: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
محسن نقوی نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں سے ان کی تیاریوں بارے میں پوچھا اور کہا کہ میچ ٹو میچ کھیلیں اور جیت کیلئے جائیں، ویمنز ایشیا کپ میں آپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
جواب میں ویمن ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے مکمل تیار ہیں، ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی ہے، توقعات پر پورا اتریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments