خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت پر قوم نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی پر ملک بھرمیں جوش و خروش نظرآیا، اس تاریخی اور باعث فخر موقع پر پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی خلا میں روانگی سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہوگئے۔
لوگوں نے کہا کہ خلا باز ذیشان علی کی کامیابی آنے والی نسلوں کے لئے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ ہے، پاکستانی خلا باز کا یہ تاریخی مشن نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کا ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلائی مشن میں پاکستان کی نمائندگی پاک چین دوستی اور باہمی اعتماد کی علامت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments