پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے حملے میں سعودی شہری اور غیر ملکی مقیم افراد زخمی ہوئے، پاکستان زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی حکام کی فوری کارروائی اور جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہتا ہے، پاکستان ایسے بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ان حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، مملکت سعودی عرب کو اپنے علاقے کا دفاع اور اپنے شہریوں اور مقیم افراد کا تحفظ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments