19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا، ایونٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورین سفیر ہان سنگ ہو نے کہا کہ تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، پاکستان میں تائیکوانڈو کا مستقبل روشن ہے، کھیلوں کے ذریعے پاکستان اور کوریا کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل نبیل احمد رانا نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے اسے قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیکوانڈو کا معیار بلند کرنا فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔

19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 28 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، ایچ ای سی اور چاروں صوبوں کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...