چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی سفارتخانے نے پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی کی چینی خلائی سٹیشن تیانگونگ روانگی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چینی سفارتخانے نے کہا کہ پاک چین دوستی زندہ باد، پاکستان کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ جانے کے لیے تیار ہیں۔
چینی سفارتخانے کے مطابق خلا باز محمد ذیشان علی کے لیے تربیت کا سب سے بڑا چیلنج سینٹری فیوج نہیں بلکہ چینی زبان سیکھنا تھا، روزمرہ جملوں سے لے کر پیشہ ورانہ ایرو اسپیس کمانڈز تک چینی زبان سیکھنے کا سفر پاک چین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) November 24, 2026
پیغام میں کہا گیا کہ شینژو 24 مشن کی تیاری کے دوران محمد ذیشان علی کی کہانی ثابت کرتی ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔
چینی سفارتخانے نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک چین دوستی اب زمینی حدود سے نکل کر خلا کی وسعتوں تک جا پہنچی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments