عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
مسقط: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے بھارتی حریف کو بآسانی شکست دے کر عالمی اسنوکر کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، ایونٹ میں شریک دیگر تینوں پاکستانی کھلاڑی بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔
عمان میں جاری عالمی اسنوکر کپ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔
سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے پہلے بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو شکست دی، بعد ازاں بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو بھی 0-3 سے ہرا دیا۔
دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی رانا عارف بھارتی حریف دھیتا مہرہ کے ہاتھوں شکست کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments