میہڑ: تیز رفتار کار الٹنے سے 6 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

میہڑ: (دنیا نیوز) میہڑ میں گاؤں صلاح جتوئی کے قریب تیز رفتار کار الٹنے کے نتیجے میں 6 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ منور سیال، ساجد سیال اور عائشہ سیال شامل ہیں۔

حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال میہڑ منتقل کردیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...