بنوں اور لکی مروت میں فورسز کی کارروائیاں، 9 خوارج جہنم واصل، ایک زخمی
بنوں، لکی مروت: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیاں کیں جس کے دوران 9 خوارج جہنم واصل جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے، ایک خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
بنوں میں آپریشن کے دوران درختوں کے بیچ میں چھپے خوارج کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
لکی مروت کے علاقے وانڈہ فتح خان میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے، آپریشن کے بعد 2 خوارج کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانوں کی مؤثر نشاندہی کی گئی اور انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، کارروائیاں ملک میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا تسلسل ہیں۔
سکیورٹی فوسرز کا مزید کہناہے کہ آخری خارجی کے خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments