ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق

استنبول: (دنیا نیوز) ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث ترک فضائیہ کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ترک وزارت دفاع نے جاں بحق اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر وسطی صوبے کے شہر اسکی میں حادثے کا شکار ہوا۔

حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انجام دیا، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...