ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آسانی سے دبایا نہیں جا سکتا، مسلط کی گئی جنگ کا درد ایرانی عوام ہی نہیں پوری دنیا نے محسوس کیا، ایران جنگ کے تمام اخراجات اکیلے برداشت نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی مدد یا حمایت کرنے والے فریقوں کو بھی جنگ کی قیمت چکانا ہوگی، مستقبل میں دشمن کیلئے شرائط مزید سخت کی جا سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...