اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید ہوگئے۔

غزہ میں حماس کے زیرِ انتظام وزارت داخلہ کے مطابق نعیم ابو نہل کو غزہ شہر کے مغربی علاقے میں فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

50 سالہ نعیم ابو نہل رواں سال ستمبر میں اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے جب ان کے پیشرو کو اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا تھا، اس سے قبل فلسطینی امدادی کارکنوں اور طبی حکام نے غزہ میں دو دیگر اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد کی شہادت ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

حکام کے مطابق غزہ شہر کے جنوب میں وادی غزہ کے علاقے میں حملے میں تین افراد شہید ہوئے جن میں ایک نوجوان بھی شامل تھا جبکہ خان یونس کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں پولیس سٹیشن پر ایک دوسرے حملے میں تین افراد شہید ہوئے جن میں دو پولیس اہلکار شامل تھے۔

غزہ کی پولیس نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد علاقے میں افراتفری پھیلانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...