آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی

قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں آن لائن جوئے کے ذریعے رقم گنوانے والے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ صوبہ جیزہ کے علاقے صفت اللبن میں پیش آیا، جہاں نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان آن لائن کھیل میں شرطیں لگانے کے دوران مالی نقصان کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق بولاق الدکرور کے پراسیکیوٹرز نے نوجوان کے موبائل فون کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے تاکہ اس کے مالی لین دین کا سراغ لگایا جا سکے اور معلوم ہو سکے کہ آن لائن شرطوں میں اس نے کتنی رقم گنوائی تھی۔

تحقیقاتی حکام نے واقعے میں کسی مجرمانہ مداخلت کے امکان کو خارج کرنے کیلئے اطراف کے علاقوں میں نصب نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کرنے کی ہدایت کی ہے، نوجوان کے اہل خانہ اور عینی شاہدین کو بھی طلب کیا گیا ہے تاکہ اس کی ذہنی کیفیت، مالی مشکلات اور موت سے قبل پیش آنے والے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

پراسیکیوٹرز نے طبی معائنے کے بعد لاش کی تدفین کی اجازت دے دی ہے، جبکہ پولیس کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نوجوان کی جانب سے ہاری گئی رقم کی حتمی مالیت تاحال سامنے نہیں آئی اور موت کے حالات کے بارے میں بھی کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...