عارف والا میں دو گروپوں میں تصادم، ڈنڈوں کے وار سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
عارف والا: (دنیا نیوز) عارف والا کے گاؤں کالے پٹھان میں اراضی کے تنازع پر دو گروپس میں جھگڑا ہوگیا۔
ڈنڈوں، سوٹوں کے وار سے 2 خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments