بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک
سرینگر: (دنیا نیوز) کشمیری رہنما یاسمین ملک نے کہا کہ بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے۔
کشمیری رہنما یاسین ملک نے سری نگر کی عدالت میں 25 صفحات پر مشتمل حلف نامہ جمع کرا دیا، یاسین ملک نے اپنا مقدمہ مزید لڑنے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ معاملہ خدا پر چھوڑتا ہوں، بھارتی حکومت 36 سال بعد ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے پھانسی دینے کی سازش کر چکی ہے۔
یاسین ملک نے 1990ء کے سرلا بھٹ قتل کیس میں ملوث ہونے کے الزام کی دوٹوک تردید کر دی، سرلا بھٹ کے قتل سے 11 روز قبل زخمی ہونے کے باعث قتل کی منصوبہ بندی یا ہدایات دینا ممکن نہیں تھا۔
انہوں نے لکھا کہ سیاسی انتقام کے خلاف احتجاجاً مزید مقدمہ نہ لڑنے کا فیصلہ کیا، عدالتی سزا قبول کرنے کا مطلب جرم قبول کرنا نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments