امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایرانی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس کا حساب لیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق احمد وحیدی نے ایران کے جنوبی علاقے میں شادی کی تقریب پر امریکی میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شادی کی تقریب میں معصوم خواتین، مردوں اور بچوں کو نشانہ بنانا امریکی دشمنی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔
احمد وحیدی نے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف ایسے اقدامات سے عوام کے عزم اور مزاحمت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی ایران میں شادی کی تقریب پر حملے میں شہریوں کی ہلاکتیں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائیوں میں ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments