نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت گرانے کیلئے کام کر رہا ہے اور ان کی ہدایت پر تمام متعلقہ اسرائیلی ادارے ایرانی حکومت کو شکست دینے کیلئے سرگرم ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی پائلٹس ایران میں کارروائی کیلئے کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اسرائیل کا مقصد ایرانی نظام کو ختم کرنا ہے۔

غزہ سے متعلق نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اہم اہداف میں حماس کو غیر مسلح کرنا، اسے غیر عسکری بنانا اور غزہ کو مستقبل میں اسرائیل کیلئے خطرہ بننے سے روکنا شامل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...