وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا چیک، بہادری پر خراج تحسین

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کو نومولود کی جان بچانے پر ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور سر پر ہاتھ رکھ کر ان کی ہمت و بہادری کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے، قوم ان کی ہمت اور بہادری کی معترف ہے۔ قوم کی بیٹی رضیہ نورین کا کارنامہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا اور پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 23 مارچ کو نرس رضیہ نورین کو تمغۂ خدمت سے بھی نوازا جائے گا۔

ملاقات کے دوران نرس رضیہ نورین نے بتایا کہ آگ تیزی سے پھیل رہی تھی، لیکن انہوں نے کچھ نہیں سوچا اور بچوں کو بچانے کیلئے اندر چلی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچہ بہت چھوٹا تھا، اسے ریسکیو کرکے باہر لے آئیں۔

رضیہ نورین کے مطابق جب وہ دوسرے بچوں کو بچانے کیلئے دوبارہ اندر گئیں تو دھماکا ہوا اور اندھیرا چھا گیا۔ انہوں نے دوسری نرس سے کہا کہ بچوں کو بچائیں۔

نرس رضیہ نورین نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے صرف اپنی ذمہ داری نبھائی، تاہم وزیراعظم کی جانب سے عزت افزائی پر وہ بہت خوش ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...