جماعت اسلامی کی پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال
لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
لاہور دھرنے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے ایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب زبردستی کرتے ہیں،آج کی ہڑتال کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا اور اپنی شاہ خرشیاں مزید بڑھا دی ہیں ، وزیروں اور سرکاری افسران کیلئے بڑی گاڑیاں، مفت بجلی اور پیٹرول ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔
دوسری جانب حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج لاہورمیں جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کرےگا ۔
مذاکرات میں دھرنے کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے مطالبات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نیک نیتی سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، دھرنے اور جلوس کے بجائے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہئے، حکومتی کمیٹی آج منصورہ میں جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات کرے گی، ملک کو امن اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔
مذاکرات دوپہر 3 بجے منصورہ میں ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments