ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار، نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی: صدر ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر کا ایران پر مزید حملوں کا اشارہ دیتے ہوئے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر ایک اور حملے کیلئے تیار ہیں، ایران کے خلاف نئی مہم زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی رجیم وقت کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے، ہم ایران میں حیرت انگیز نتائج حاصل کررہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران ریڈار اور میزائل سسٹم دوبارہ بنانے کی کوشش کررہا تھا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی ہر سرگرمی پر ہماری گہری نظر ہے، ایرانی عوام جلد اپنی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے، ایرانی عوام اپنی حکومت کا مزید جبر برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں 65 ہزار مظاہرین ہلاک ہو چکے، ایران مظاہرین کو آنکھوں کے درمیان گولی مارتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments