ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار
ویانا: (دنیا نیوز) عالمی عسکری تجزیہ کار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکا کو خطے سے نکالنے کیلئے اس کے اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
آسٹریا کے عسکری تجزیہ کار ٹام کوپر نے اسرائیلی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی اڈوں، فوجی اثاثوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی کا مقصد ممکنہ طور پر اسرائیل کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہونے سے پہلے امریکا کو خطے سے باہر نکالنا ہے۔
ایران آبنائے ہرمز اور خطے کے دیگر علاقوں میں امریکی اہداف کو نشانہ بنا کر کوشش کر رہا ہے کہ اس جنگ میں بڑے حریف یعنی امریکا کو میدان سے نکالا جاسکے اور اپنی فوجی طاقت کو اس وقت کے لیے محفوظ رکھا جا سکے جب اسرائیل دوبارہ ایران پر حملہ کرے۔
ایران امریکا کو اپنے سٹریٹجک ذخائر میں موجود کروز میزائلوں اور دفاعی میزائلوں کو ختم کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے اور امریکا کی بڑے اور زیادہ مربوط حملے کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔
یہ صورتحال امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ ان کے اتحادیوں کے لئے شرمندگی کا باعث بھی بن رہی ہے، کیونکہ وہ ایران پر چاہے جتنی بھی بمباری کرلیں ایران کی جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت کو ختم نہیں کر پا رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments