حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 9 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments