ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا۔
عراقی خبررساں ایجنسی شفق نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 لاکھ 20 ہزار تومان سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ محض دو روز قبل یہ 2 لاکھ 10 ہزار تومان پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار 300 تومان، یورو 2 لاکھ 55 ہزار تومان کے قریب اور برطانوی پاؤنڈ تقریباً 2 لاکھ 97 ہزار تومان پر فروخت ہو رہا ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ایران کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے خاطر خواہ ذخائر موجود ہیں اور وہ مارکیٹ کے اس تیزی اور اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لئے 2 ارب ڈالر تک مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments