سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی
تہران: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے جنوبی ایران کے علاقے سیرک میں شادی کی تقریب پر امریکی حملے کے حوالے سے ایرانی میڈیا کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سیریک میں امریکی فضائی حملے میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 4 افراد شہید ہوئے۔
اس کے جواب میں خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سینٹ کام نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کے برعکس، امریکی فوج کبھی بھی عام شہریوں کو اپنا ہدف نہیں بناتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments