وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نئے نظام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام تین حلقوں پر مشتمل ہوگا۔
منظور شدہ نظام کے تحت اسلام آباد کی ہر کونسل کا الگ میئر ہوگا، جبکہ ہر کونسل 21 ارکان پر مشتمل ہوگی۔
جنرل کونسل میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی، جس سے مقامی حکومت کے نظام میں مختلف طبقات کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔
اسلام آباد مقامی حکومتوں کا بل منظوری کے لیے کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا جائے گا۔ کمیٹی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments