ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا انہیں بہت دکھ ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا وہ ضروری تھا، تاہم پرفارمنس کے علاوہ بھی دیگر معاملات ہیں جنہیں فی الحال دیکھا جا رہا ہے۔
پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ابھی وقت نہیں کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر بات کروں، انہوں نے کہا کہ وہ تنقید سے نہ پہلے گھبرائے ہیں اور نہ اب گھبراتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے خود کچھ نہیں کیا، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments