کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو
لندن: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔
تقریب کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، جبکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بادشاہ چارلس نے محسن نقوی سے کرکٹ، پاکستان میں انسداد دہشت گردی اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے بادشاہ چارلس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور محسن نقوی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس سے ملاقات بہت مفید رہی، انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
بادشاہ چارلس سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments