ایران جنگ میں شدت: عالمی معیشت کیلئے ایک اور بڑا خطرہ پیدا، مہنگائی کے خدشات بڑھنے لگے
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران جنگ میں دوبارہ شدت نے عالمی معیشت کے لیے ایک اور بڑا خطرہ پیدا کر دیا ہے، جنگ کے باعث تیل اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے امریکا سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
امریکی حکومت پہلے ہی 40 کھرب ڈالر کے قرضوں کے بوجھ تلے ہے، جبکہ امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی شرح منافع تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق شرح منافع بڑھنے سے حکومت، کاروبار اور صارفین کے لیے قرض مہنگا ملے گا جس سے معیشت اور اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جرمنی، برطانیہ اور جاپان میں بھی سرکاری بانڈز کی شرح منافع میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خدشہ ہے کہ اگر جنگ طویل ہوئی تو مہنگائی، بلند شرح سود اور کمزور معاشی نمو ایک ایسے منفی چکر کو جنم دے سکتے ہیں جس سے عالمی معیشت مزید متاثر ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments