پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن
ولادی ووستوک: (شاہد گھمن) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی و سرمایہ کاری تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔
ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے موقع پر صدر پوتن نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئی شیانگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کے اہم شعبوں پر باقاعدہ بین الحکومتی سطح پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈنگ شوئی شیانگ سرمایہ کاری اور توانائی تعاون سے متعلق روس چین کے 2 بین الحکومتی کمیشنوں کے شریک چیئرمین ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق اہم معاملات زیر غور آتے ہیں۔
صدر پوتن نے بتایا کہ ایسٹرن اکنامک فورم کے دوران چینی نائب وزیراعظم روس کے پہلے نائب وزیراعظم ڈینس مانتوروف اور نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ بھی الگ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ وہ آٹھویں روس چین انرجی بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
روسی صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مؤثر راستوں کی مشترکہ تلاش نتیجہ خیز ثابت ہوگی اور روس اور چین کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments