ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی بارڈر گارڈز نے شمالی خلیج فارس میں کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کی کارروائی کی زد میں آنے والے بحری جہاز پر 3 لاکھ 82 ہزار لیٹر سمگل شدہ ایندھن لے جایا جا رہا تھا، جہاز پر سوار عملے کے 11 غیر ملکی ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی شہریت کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...