ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا
تہران: (دنیا نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے اپنے مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
ایرانی حکومت کی جانب سے قائم کردہ پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے بحری جہازوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش پر جرمانے، ضبطی یا حراست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایران نے 24 اگست کو 45 آئل ٹینکرز کو بلیک لسٹ کیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments