امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کو توانائی اور امیگریشن کے سنگین مسائل درپیش ہیں، برطانیہ میں توانائی کی قیمتیں ضرورت سے تین سے چار گنا زیادہ ہیں، ٹرمپ نے برطانیہ کی نیٹ زیرو پالیسی اور فوسل فیول سے دوری پر تنقید کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کو شمالی سمندر کے تیل و گیس ذخائر سے فائدہ اٹھانا چاہئے، دنیا بھر سے برطانیہ آمد نہ روکی گئی تو ملک شناخت کھو دے گا۔
امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کی حکومت کو درپیش مسائل پر اظہار تشویش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments