امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
تہران: (دنیا نیوز) امریکی اقتصادی پابندیوں اور ایرانی تیل کی ناکہ بندی کے باعث ایران پر شدید معاشی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق پابندیوں نے تیل کی برآمدات اور بیرونی مالیاتی ذرائع تک رسائی مفلوج کردی ہے جبکہ ایرانی کرنسی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور مہنگائی میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کے پاس صرف دو ماہ کا پٹرول ذخیرہ باقی ہے، جنگ کے باعث معاشی مشکلات مزید سنگین ہوگئی ہیں، تاہم ایران نے خبردار کیا ہے کہ شدید اقتصادی دباؤ کے نتیجے میں فوجی کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments