کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی
کیف: (ویب ڈیسک) کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ سے تین انٹیلی جنس اہلکار زخمی ہوگئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ کیف فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دونوں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، دونوں فریقوں کو اپنے اقدامات کیلئے جواب دہ ہونا چاہئے۔
زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی قوم پرست کارکن کی گرفتاری اور نو روزہ گمشدگی پر تنازع شدت اختیار کرگیا، کیف میں کارکن کے گھر کی تلاشی کے دوران سکیورٹی اداروں میں فائرنگ ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments