جنگ ستمبر 65، شہید کیپٹن غلام مرتضیٰ ، میجر امان تاریخ کا روشن باب
دونوں آفیسرز نے 3ستمبر دشمن کوبھاری نقصان پہنچانے کے بعد جام شہادت نوش کیا
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)ستمبر1965 کی جنگ کے شہدا کو قوم سلام پیش کرتی ہے ،جنگ کے تیسرے روز کیپٹن غلام مرتضیٰ اور میجر امان اللہ نے جوانمردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن غلام مرتضیٰ کو آرمررجمنٹ کے ساتھ ٹینکوں کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک سونپا گیا تھا، 3ستمبر کو چھمب سیکٹر کوعبور کرنے کے بعد جوڑیاں کی جانب پیش قدمی کے دوران کیپٹن غلام مرتضیٰ کو دشمن کی انفنٹری اور بھاری توپوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، آزاد کشمیر رجمنٹ کے میجر امان اللہ نے اپنی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے دشمن سے گھمسان کی لڑائی کے بعد لالیل اور دیوا پر کامیابی سے قبضہ کر لیا ۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابرنے حاضر دماغی سے صرف ایک پستول سے 30بھارتی سپاہیوں کو جھانسہ دے کر جنگی قیدی بنا لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments