نئے صوبے ،زرداری رکاوٹ،نوازشریف مان جائینگے :نجم سیٹھی

نئے صوبے ،زرداری رکاوٹ،نوازشریف مان جائینگے :نجم سیٹھی

نوازشریف کو اگر آج کہہ دیا جائے کہ پنجاب کے تین حصے کر دو تو وہ کہیں گے کر دو سازش ہویا پلان لندن میں ہی بنے گا:’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کی کھل کر مخالفت کرے گی، میری بات سچ ثابت ہوئی، سندھ اسمبلی میں مخالفت پر کام شروع ہو گیا ہے ،پیپلز پارٹی نے پہلے سے تیاری کی ہوئی تھی، دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چپ کر کے نہیں  بیٹھ سکتی، صدر زرداری جب پہلے کراچی گئے تھے انہوں نے اپنے سارے ایم پی ایز کو بلا کر کہا کہ تیاری کرو،جب میں اشارہ کرو ں توتم اسمبلی میں شور کرنا، پیپلز پارٹی نے اپنے پتے شوکر دئیے ہیں،اب صدرزرداری لندن چلے گئے ، جو بھی سازش کرنی ہے یا کوئی لندن پلان بنانا ہے تو وہا ں یہ کام ہوگا ، میراخیال ہے پلان ایسا تھا کہ محسن نقوی کرکٹ کیلئے جائیں گے ،وہاں زرداری صاحب کو بھی ملیں گے ، محسن نقوی نے زرداری صاحب سے کہا کہ سندھ اسمبلی میں جو شور ہورہا ہے اس کو کم کریں۔

نجم سیٹھی نے کہا میری دو باتیں یاد رکھیں اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ فوج اور دفاع کیلئے پیسے ہونے چاہئیں، اس وقت دوپڑوسی ممالک سے لڑائی ہے ،تیسری ایران جنگ ہے ،دفاع کیلئے بڑے بجٹ کی ضرورت ہے ، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں،کہا جارہا ہے کہ سارے صوبے پیسے دیں، پیسے پنجاب تو دیدے گا، مسئلہ کے پی اور سندھ کا ہے ،اس معاملے پر کوئی نہ کوئی مذاکرا ت ہوں گے ۔ مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ ایک دوسرے کو سخت پیغام دے رہے ہیں، ن لیگ خاموش ہے ،اس وجہ سے نوازشریف نے اپنے لوگوں سے کہا تھا کہ تم نئے صوبوں پرکوئی بات نہ کرو ،ایک سوال پر کہا کہ زرداری صاحب میدان میں اکیلے ہیں،انہوں نے رکاوٹ ڈالی ہوئی ہے ،نوازشریف زرداری کے ساتھ نہیں، آج ان کو کہا جائے کہ پنجاب کے تین حصے کر دو تو وہ کہیں گے کر دو ، پنجاب کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا،سارا ایشو سندھ میں ہے ،نئے صوبے بنانے کیلئے اگر زور زبردستی ہوئی تو پیپلزپارٹی مان جائے گی، کیونکہ کوئی پارٹی نہیں چاہتی کہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مارے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...