چناب نگر میں عالمی ختم نبوت کانفرنس آج، انتظامات مکمل
کانفرنس کی پانچ نشستیں ہونگی، کارروائی پو ری دنیا میں انٹر نیٹ پر سنی و دیکھی جا ئیگی
لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکز ختم نبو ت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں 39 ویں سالانہ عالمی ختم نبوت کانفرنس حسب سابق روایتی تزک و احتشام کے ساتھ آج ہو گی، سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات مکمل ہوگئے ،پنڈال میں شامیانے لگا دئیے گئے سٹیج اور پنڈال کوخوبصورت بینرز وفلیکسزکے ساتھ سجا دیا گیا، جگہ جگہ خوبصورت جھنڈے ،بینرز اور فلیکسز لگا دئیے گئے ،علماء کیلئے خوبصورت راہداری تیار،چناب نگر ، چنیوٹ اور گردونواح کو بینرز فلیکسززاور ختم نبوت موومنٹ کے پرچموں سے سجا دیا گیا، جگہ جگہ پرچموں سے چناب نگر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا، صفائی کا اعلیٰ انتظام، ریسکیو1122اور ایمبولینس،بم ڈسپوزل سکواڈ،پولیس ودیگر محکمے کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ،بم ڈسپوزل سکواڈ نے پنڈال و قریبی علا قوں کو سرچ آپریشن کر کے کلیئر کر دیا۔
پولیس کی جانب سے چناب نگر کو سکیورٹی حصار میں لے لیا گیا، سکیورٹی کے فول پروف اور سخت ترین انتظامات،موجودہ نازک ملکی حالات کے پیش نظر300سے زائد سکیورٹی اہلکاراورسینکڑوں کی تعداد میں ختم نبوت کے رضاکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، کا نفرنس کی کارروائی پو ری دنیا میں انٹر نیٹ پر سنی و دیکھی جا سکے گی۔ کانفرنس کے نگران ومنتظم اعلیٰ و انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد سلمان عثمانی،مولانا احسن رضوان،مولانا محمد قادری نے کا نفرنس کی تفصیلی نشستوں کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ کانفرنس کی کل پانچ نشستیں ہوں گی، یہ کانفرنس فضیلۃ الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ کی زیر سرپرستی منعقد ہو رہی ہے ،مختلف نشستوں کی صدارت مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا اسعد محمودمکی،حضرت پیر میاں محمد اجمل قادری ودیگر علماء و مشائخ عظام کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments