یومِ دفاع :اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی

یومِ دفاع :اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی

شرکا کی یادگارِ شہداء پر حاضری،دفاعِ پاکستان و کشمیر کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا

اسلام آباد،مظفرآباد(آن لائن)یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے اسلام آباد سے مظفرآباد تک کاروانِ کشمیر کار ریلی کا انعقادکیاگیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔کار ریلی کا مقصد کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا اور امن و اتحاد کا پیغام دینا تھا۔کاروانِ کشمیر کے شرکاء نے یادگارِ فتح اسلام آباد سے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہراتے ہوئے مظفرآباد کا سفر شروع کیا۔شرکاء نے بھرپور خراجِ عقیدت کیلئے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور دفاعِ پاکستان و کشمیر کے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...