کرپشن:سول ڈیفنس کے 12اہلکار نوکری سے فارغ، 37 معطل
7 افسروں کے تقرروتبادلے ، فرحانہ عزیز سول ڈیفنس آفیسر لاہور تعینات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے محکمہ کے 12 اہلکار نوکری سے برخاست، 37 افسران و اہلکار معطل کر دیئے جبکہ 7 افسروں کے تقرروتبادلے بھی کر دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق برخاست کئے جانیوالوں میں فرمان اللہ ، نوید ، محمد ارشاد ، ناصر اقبال ، اصغر ، گروپ وارڈن رحمن مقبول ، حمزہ بلال بٹ، امان اللہ ، فیضان ، شریف ، بشیر احمد اور شبیر احمد شامل ہیں۔ اسی طرح معطل سول ڈیفنس افسروں میں شکیب احمد، اسسٹنٹس سردار علی، ثناء اللہ، محمد کامران اور شاہ نواز، سینئر کلرک محمد الطاف اور محمد قاسم ،چیف انسٹرکٹرز ، محمد شکور ، محمد الطاف ، غلام ربانی ، عقیل گل ، کاشف مسعود ، حافظ زکریا ، محمد یوسف اور بلال احسان،انسٹرکٹر محمد بلال ، چراغ دین ، محمد شاہد ، مدثر لیاقت ، سہیل پرویز ، آصف علی ، محمد زمان ، محمد عرفان ، محمد مستنصر ، راحیل اجمل ، محمد ابوبکر ، مبشر علی ، احمد فیضان اور صدف ظہور،ریسکیو لیڈر محمد اسلم ، ریسکیور ناصر محمود، فرسٹ ایڈر قمر الطاف ، ڈرائیور اشفاق احمد، نائب قاصد محمد وارث اور سینٹری ورکر سہیل مسیح شامل ہیں۔ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ علاوہ ازیں سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ سیدہ سحرش ارشاد کو وہاڑی، محمد ریحان کو بہاولنگر، محمد عباس کو ساہیوال، محمد عدنان قیصر کو اوکاڑہ ، محمد اقبال جاوید کو سول ڈیفنس آفیسر فیصل آباد ، سدرہ یاسین رانا کو چیف سٹاف آفیسرڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس پنجاب جبکہ فرحانہ عزیز کو سول ڈیفنس آفیسر (سول سیکرٹریٹ)لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments