پاکستان کا استحکام جان سے عزیز
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی مقدم اور پاکستان کا استحکام جان سے بھی عزیز تر ہے۔
یومِ دفاعِ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔سید نیئرحسین بخاری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ یادگار دن ہے جب دشمن نے پاکستان کو للکارا، مگر قوم اور افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments