مال گاڑی کو حادثہ، 8بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ملازم ہلاک
کئی فٹ ٹریک تباہ، ہزاروں ٹن کوئلہ بھی ضائع، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل راجیش کوٹری سے حیدر آباد جانے کیلئے ٹرین میں سوار ہوا، موقع پر چل بسا
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے سے بھری مال بردار ٹرین کی آٹھ بوگیاں اپ ٹریک پر پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی فٹ ریلوے ٹریک مکمل طور پر اکھڑ گیا ہے اور ہزاروں ٹن کوئلہ زمین پر پھیل کر ضائع ہو چکا جبکہ حادثے میں ایک ریلوے ملازم بھی جاں بحق ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار ایک ریلوے ملازم، راجیش مسیح موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق راجیش کوٹری سے حیدرآباد جانے کے لیے اس مال بردار گاڑی میں سوار ہوا تھا، حادثے کے بعد اپ ٹریک کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جس سے ٹرینوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ نے ٹریک کی بحالی کے لیے اضافی عملہ طلب کر لیا ہے اور مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق اپ ٹریک کی بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments