مہنگائی کا طوفان ، آٹا دالیں ، دودھ غریب عوام کی دسترس سے باہر

مہنگائی کا طوفان ، آٹا دالیں ، دودھ غریب عوام کی دسترس سے باہر

دال ماش 440، مونگ 360، چنا 320، چنے 340، لوبیا 440، بیسن 320، گھی 620 اور چکی کا آٹا 190 روپے کلو فروخت دودھ 280، دہی 280، ٹماٹر 350، پیاز 260، سیب 280، انگور 600، امرود 200 اور کیلے 180 روپے درجن تک پہنچ گئے

اسلام آباد (سید قیصر شاہ)مہنگائی کے طوفان نے اجناس سے لے کر اشیائے ضروریہ تک ہر چیز کو غریب عوام ، متوسط اور سفید پوش طبقے کی دسترس سے باہر کر دیا ۔ دالوں، چاول، مصالحہ جات اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں نے عوام کے ہوش اڑا دئیے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کے بھاری بھرکم بلوں نے بھی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ایل این جی اور سلنڈر کی  گیس کی قیمت بھی 480 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ دال ماش 440 روپے ، دال مونگ 360 روپے ، دال چنا 320 روپے ، چنے 340 روپے ، اعلیٰ کوالٹی گھی 620 روپے ، لوبیا 440 روپے ،بیسن 320 روپے ،چکی کا آٹا 190 روپے ، چینی 150 روپے ، دیسی شکر 280 روپے ، دیسی گڑ 260 روپے اور تازہ کھلا دہی 280 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

سبزیوں میں ٹماٹر 350 روپے ، پیاز 260 روپے جبکہ آلو 40 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ نہانے کا صابن 165 روپے ، عام درجے کا ہیئر کلر 320 روپے ، شوز پالش 500 روپے ، شیور 269 روپے درجن، بڑی ڈبل روٹی 230 روپے ، بال پوائنٹ 20 سے 30 روپے اور کچی پنسل 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ سیب 280 روپے ، امرود 200 روپے ، انگور 600 روپے ، مالٹے 300 روپے جبکہ کیلے 180 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور ناجائز منافع خوری و گراں فروشی کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...