درآمدی چینی کی برآمد کاعمل شروع، ٹینڈرجاری

 درآمدی چینی کی برآمد کاعمل شروع، ٹینڈرجاری

ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے لیے بولیاں طلب گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر تقریباً 50 ارب خرچ ہوئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کے لیے عمل شروع کردیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے درآمدی چینی کی برآمد کے لیے ٹینڈرجاری کردیا، ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے بولیاں  طلب کی گئی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں مانگی ہیں، موصول ہونے والی بولیاں 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق مینوئل بولیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی، پاکستان نے چینی کی درآمد پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...