ہماری پوری کوشش ہے جے آئی ٹی بن جائے ،والد میر رضا
پہلے دن سے انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں اور آخر دم تک لڑتے رہیں گے ، میر حسین پارٹنر جو چاہیں کہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، مقتول کے چہلم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے والد میر حسین نے کہا ہے کہ ہم پہلے دن سے انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں اور آخر دم تک لڑتے رہیں گے ، ہم نے اپنے بیٹے کی قبر کشائی کی ہے اور انصاف لے کر رہیں گے ۔مقتول میر رضا علی خان کے چہلم کے موقع پر ان کے والد میر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 40 دن کیسے گزر گئے پتا ہی نہیں لگا، ہم پہلے دن سے انصاف کے لیے لڑ رہے ہیں اور آخر دم تک لڑتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم احتجاج نہیں کریں گے ، احتجاج 40 ویں کی وجہ سے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، آپ سب دعا کریں کہ میر رضا کو انصاف مل جائے ۔میر حسین نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ جے آئی ٹی بن جائے ، جو بات ہم شروع سے بول رہے ہیں جوڈیشل کمیشن نے بھی وہی بتایا ہے ، جب آپ کو پہلے دن ہی پتا چل گیا تھا کہ قتل ہے تو آپ کیس کا رخ کیوں تبدیل کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا ہم نے جے آئی ٹی کا مطالبہ کیا تو آپ جوڈیشل کمیشن میں چلے گئے ، ہم نے اپنے بیٹے کی قبر کشائی کی ہے ، ہم انصاف لے کر رہیں گے ۔مقتول کے والد نے کہا کہ چیزیں سامنے آتی جا رہی ہیں، جو ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں، ڈاکٹر اسامہ سمیت جوہر تھانے کی بھی غفلت سامنے آئی ہے ۔ میر حسین نے کہا کہ میر رضا کے پارٹنر جو چاہیں کہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments