وفاقی اداروں میں 27ہزار 784خواتین ملازمین تعینات
گریڈ 17سے 22تک 6852، گریڈ 1سے 16تک 20932خواتین ملازمین شامل
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وفاقی وزارتوں، محکموں، خودمختار و نیم خودمختار اداروں اور آئینی اداروں میں گریڈ 1تا 22 کی خواتین ملازمین کی مجموعی تعداد 27ہزار 784 ہے ۔ کابینہ سیکریٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک افسران کی تعداد 6 ہزار 852 جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تعداد 20 ہزار 932 ہے ۔دستاویز کے مطابق گریڈ 22 کی خواتین افسران کی تعداد 8، گریڈ 21میں 48، گریڈ 20 میں 150، گریڈ 19 میں 640، گریڈ 18 میں 1577 اور گریڈ 17 میں 4429 خواتین ملازمین کام کر رہی ہیں۔
مجموعی طور پر گریڈ 17 سے 22 تک خواتین ملازمین کی تعداد 6 ہزار 852 بنتی ہے ۔گریڈ 16 میں 5128، گریڈ 15 میں 798، گریڈ 14 میں 3167، گریڈ 13 میں 710، گریڈ 12 میں 134، گریڈ 11 میں 1785، گریڈ 10 میں 180، گریڈ 9 میں 1671، گریڈ 8 میں 144، گریڈ 7 میں 1682، گریڈ 6 میں 432، گریڈ 5 میں 737، گریڈ 4 میں 153، گریڈ 3 میں 306، گریڈ 2 میں 1818 اور گریڈ 1 میں 2087 خواتین ملازمین کی اسامیاں پُر ہیں۔مجموعی طور پر گریڈ 1 سے 16 تک پُر شدہ اسامیوں کی تعداد 20 ہزار 932 جبکہ گریڈ 1 سے 22 تک خواتین ملازمین کی مجموعی پُر شدہ اسامیوں کی تعداد 27 ہزار 784 ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments