ستمبر کیلئے تیسری مرتبہ ایل این جی کارگو خریداری کا ٹینڈر جاری
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے ستمبر کے لیے تیسری مرتبہ ایل این جی کارگو کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹینڈر 12 سے 16 ستمبر تک کے ڈیلیوری پیریڈ کے لیے جاری کیا گیا جس میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں۔ایل این جی کارگو کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ موصول ہونے والی بولیاں بھی اسی روز کھولی جائیں گی۔حکومت اس سے قبل ستمبر میں ایل این جی کارگو کی خریداری کے لیے دو مرتبہ ٹینڈر جاری کرچکی ہے ، تاہم دونوں مرتبہ مہنگی بولیاں موصول ہونے پر ٹینڈرز منسوخ کردئیے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments