ضمنی الیکشن،جی بی اے 9میں پیپلزپارٹی کے اخترعباس کامیاب

ضمنی الیکشن،جی بی اے 9میں  پیپلزپارٹی کے اخترعباس کامیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 9 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر عباس ناشاد نے کانٹے دار مقابلے کے بعد آزاد امیدوار کو 305 ووٹوں سے شکست دے کر یہ نشست جیت لی ہے۔۔۔

اتوار کو جاری ہونے والے فارم 47 کے سرکاری نتائج کے مطابق اختر عباس ناشاد نے 8399 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار وزیر سلیم نے 8094 ووٹ لیے ،اس سخت ترین مقابلے میں حلقے کا مجموعی ٹرن آؤٹ 51.79 فیصد رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...