نئے یونٹ وقت کی ضرورت،سیاسی تماشہ نہ لگایا جائے :طاہر اشرفی

نئے یونٹ وقت کی ضرورت،سیاسی تماشہ نہ لگایا جائے :طاہر اشرفی

صدر آصف زرداری ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مسئلہ حل کریں پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی کرنے چاہئیں،چیئرمین پاکستان علما کونسل

لاہور (کامرس رپورٹر سے )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے نئے صوبے یا انتظامی یونٹ وقت کی ضرورت قرار دے دئیے اور مشورہ دیا ہے کہ سیاسی تماشہ لگانے کی بجائے مفاہمت کے بادشاہ صدر آصف زرداری ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر مسئلہ حل کریں، انہوں نے کہا فوجی اور خارجہ محاذ کے بعد اب معاشی ترقی ہدف ہونا چاہئے ،لاہور پریس کلب میں دفاع پاکستان و تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت کئی مرتبہ نئے صوبوں کی بات کر چکی ہے ہم بھی سمجھتے ہیں کہ انتظامی یونٹس بننے چا ہئیں لیکن اگر اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم نہیں ہونی تو نئے صوبوں کا بھی فائدہ نہیں ہو گا ،اس پر سیاسی بیان بازی کی بجائے صدر آصف زرداری کو ایوان صدر میں تمام فریقین سے مشاورت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی کرنے چاہئیں۔صدر زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں تو مجھے امید ہے ایوان صدر میں مشاورت ہو تو حل نکل آئے گا،علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ فوج اور قوم ہمیشہ کی طرح متحد ہے ، آج پاکستانی فوج کو محافظ حرمین شریفین کہا جا رہا ہے ۔ہندوستان کے ایما پر افغانستان سے شرپسندی کرنے والوں کو بچہ بچہ جانتا ہے ، یوم دفاع پاکستان پر اپنے تمام شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ آج پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہا کہ یوم تحفظ ختم نبوت بھی احترام سے منائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...