صوبوں پر پیپلزپارٹی نے تنگ کیا تو پی ٹی آئی دوسرا آپشن:نجم سیٹھی
عمران کی رہا ئی نہیں ہوگی ،ہسپتال جائینگے ،بچوں سے بات ،فیملی سے ملاقات ہوگی بنی گالہ منتقلی کا ریلیف نہیں ملے گا:پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جب تک تحریک انصاف چھوٹے چھوٹے جلسے کرے گی،ہزار،پندرہ سو لوگ آئیں گے تو کوئی تھریٹ نہیں ہے ،جب تحریک انصاف یہ کہتی ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں جلسہ کرنا ہے تو یہ پیپلز پارٹی کو قبول نہیں، پروگرام ’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں پر سہیل آفریدی نے بلاول بھٹو کو مخاطب کیا کہ بتائو کون رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے ،تو بلاول جواب نہیں دیں گے ، بلاول یہ بھی نہیں جواب دے سکتے کہ یہ ہم کررہے ہیں اور وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی اور کررہا ہے ،کسی اور کا نام لیا تو پٹائی ہوجائے گی،اہم بات یہ ہے کہ جہاں جہاں تحریک انصاف گئی ہے وہاں جو ہزار، پندرہ سو لوگ نکلے ہیں وہ سارا نوجوان طبقہ تھا۔
یہ کہنا کہ عمران خان صرف پنجاب اور کے پی میں پاپو لر ہیں غلط ہوگا ،فیئر اینڈ فری الیکشن ہوتو پھر پتا چل جائے گا کہ کتنی مقبولیت ہے ،2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے کراچی سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا تحریک انصاف توقع کررہی ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کا ریلیف مل جائے گا،میراخیال ہے کہ ایسا کوئی ریلیف نہیں ملے گا،البتہ عمران خان کو ہسپتال لے جائیں گے ، وہاں پورے ٹیسٹ ہوں گے ،اس کے بعد عمران خان کی اپنے بچوں سے بات بھی کرادی جائے گی،بہنوں اور وکلا سے بھی ملاقات کرادی جائے گی،پھر ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا،یہ پہلا مرحلہ ہوگا، نئے صوبوں پر پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یا کوئی کمٹمنٹ ملنے تک نہیں مانے گی اورعمران خان کی رہا ئی تو نہیں ہونے جارہی ،اگرپیپلز پارٹی تنگ کرتی ہے تو دوسری آپشن پی ٹی آئی ہے ، اس وجہ سے پی ٹی آئی سے تھوڑا بہت رابطہ ہے ،یہی وجہ ہے محسن نقوی کو کہا گیا کہ تم کردار ادا کرو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments