جنگلی حیات کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ،قائم مقام صدر

جنگلی حیات کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ،قائم مقام صدر

پاکستان مارخور، آئی بیکس، اڑیال ، بلیو شیپ جیسی جنگلی حیات سے مالا مال سفاری کلب کا جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ، صمصام بخاری ،تقریب سے خطاب

  اسلام آباد (اے پی پی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا جنگلی حیات کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ،اس کے تحفظ، مقامی آبادیوں اور مشترکہ مستقبل کیلئے باہمی تعاون ناگزیر ہے ۔ جنگلی حیات کا تحفظ، قدرتی وسائل کا پائیدار استعمال اور مقامی آبادی کی ترقی ایک دوسرے کو تقویت دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفاری کلب انٹرنیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سفاری کلب انٹرنیشنل کی پاکستان شاخ کے چیئرمین سید صمصام علی بخاری، سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم، صدر مملکت کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔

قائم مقام صدر نے کہا بین الاقوامی کنزرویشن گالا 2026 میں شرکت میرے لیے باعثِ مسرت ہے ۔ اس طرح کے پلیٹ فارمز ہمیں بین الاقوامی تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، پاکستان قدرتی تنوع اور دنیا کی بعض منفرد اور قابلِ ذکر جنگلی حیات سے مالا مال ہے جن میں مارخور، آئی بیکس، اڑیال اور بلیو شیپ شامل ہیں ۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ سفاری کلب انٹرنیشنل پاکستان شاخ جنگلی حیات کے تحفظ، قدرتی وسائل کے پائیدار استعمال اور ذمہ دارانہ شکار کے فروغ کے لیے اہم اور فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...